لاہور چیمبر آف کامرس کا فارن ڈپلومیٹس کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فارن ڈپلومیٹس کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی خوبیوں ، صلاحیتوں اور تجارت و سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کرنا ہے۔ یہ بات لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر میاں طارق مصباح نے لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فارن مشن اینڈ ایمبیسی لائزن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد ہارون اروڑہ ، لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن خواجہ خاور رشید، اسد ممتاز اور شہزادہ دانیال نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ ماضی کے برعکس اس سال پاکستان میں کام کرنے والے تمام غیر ملکی کمرشل اتاشیوں کو لاہور مدعو کیا جائے گا ۔