لاہور ریلوے سٹیشن کے پاکستان بھارت سیکشن کی حالت درست کی جائے: وزیر ریلوے
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی وزیر ریلوے پر زور دیا ہے کہ لاہور ریلوے سٹیشن کے پاکستان بھارت سیکشن کی برباد حالت درست بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ اس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا عمل متاثر ہورہا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر سہیل لاشاری نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پاکستان ریلوے کی حالت اور ساکھ دونوں بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں مگر ریلوے مال گودام ٹی ٹین کی قابلِ رحم حالت اُن کی کوششوں کو بے اثر کررہی ہے۔