ملت ٹریکٹرز کی 12ویں وینڈرز کانفرنس کل ہو گی
لاہور (پ ر) ملت ٹریکٹرز نے مقامی انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے اگر یہ کہا جائے کہ مقامی انڈسٹری کی بنیاد پر درحقیقت ملت ٹریکٹرز نے رکھی ہے تو غلط نہ ہو گا۔ ملت ٹریکٹرز آٹو انڈسٹری میں ٹریکٹر کے سب سے زیادہ پارٹس مقامی طور پر تیار کرنے والا ادارہ ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سب سے کم قیمت، اعلیٰ کوالٹی کے ٹریکٹر پاکستان میں تیار کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک کو بیش بہا نہایت قیمتی زرمبادلہ کی بچت حاصل ہو رہی ہے۔