• news

سٹیٹ بنک کراچی کی سکیورٹی مزید سخت ،داخلے کیلئے شناختی کارڈ دکھانا لازمی قرار

 کراچی( نوائے وقت نیوز) سٹیٹ بنک آف پاکستان کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے داخلے کیلئے قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ انتظامیہ نے عوام کے بینک میں داخلے کیلئے قومی شناختی کارڈ کا دکھانا لازمی قرار دیدیا گیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ شہر میں امن و امان کے خدشات کے باعث یہ اقدام کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی شناختی کارڈ دکھا کر ہی عوام سٹیٹ بینک کے ہالز میں داخل ہوسکتے ہیں جبکہ کسی شخص کو سٹیٹ بنک کی بلڈنگ میں موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن