• news

مغوی لڑکی سے زیادتی اور قتل کیخلاف اوکاڑہ کے رہائشی ورثاء کا لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ

لاہور (نامہ نگار) اوکاڑہ کے رہائشی محنت کش کی بیٹی کو اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کے خلاف ورثاء اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے پولیس کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ اوکاڑہ کے عبدالغفور کی بیٹی رخسانہ بی بی کو 22 اکتوبر کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔ دو روز بعد اسکی نعش کھیتوں سے مل گئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق رخسانہ بی بی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ مظاہرین کے مطابق پولیس نے ملزموں کو بے گناہ کر کے چھوڑ دیا ہے۔ مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن