• news

4 ماہ قبل سمن آباد سے چوری ہونے والی کار کا سراغ نہ لگایا جا سکا

لاہور (نامہ نگار) سمن آباد کے علاقہ سے سوا چار ماہ قبل چوری ہونے والی کار کا تاحال سراغ نہ مل سکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد قیوم آباد کے رہائشی شاہد اقبال کی 12 جولائی 2013ء کو گھر کے باہر کھڑی کار نمبر ایل آر وی 9805 چوری ہو گئی تھی۔ متاثرہ شہری شاہد اقبال نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس کی کار برآمد کرائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن