• news

خاتون کے اغوا کی کوشش ناکام 9 ملزم گرفتار‘ اسلحہ‘ شراب برآمد

لاہور (نامہ نگار) پنجاب ہائی وے پٹرول نے خاتون کے  اغوا کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ  9 ملزمان کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد کر لی ہے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول کو اطلاع ملی کہ ایک ٹرک ڈرائیور لفٹ دینے کے بہانے عورت کو ٹرک میں اغوا کرکے لے جا رہا ہے۔ پٹرولنگ ٹیم نے ناکہ بندی کرتے ہوئے ٹرک کو روکا اور رضیہ بی بی کو برآمد کیا۔ ٹیم نے کار روک کر چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پسٹل‘ 18 گولیاں اور 17850 روپے رقم برآمد کر لی ہے۔ تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ گرفتار ملزمان اغوا شدہ لڑکی کو کہیں اور چھوڑ آئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن