• news

عدالتی خبریں

لاہور (وقائع نگار خصوصی‘ اپنے نامہ نگار سے)  ایک لڑکی سے بداخلاقی اور دوسری لڑکی کے اغوا کا نوٹس ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور ٹرائل کورٹ میں تین روز میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔٭…  عدالتی احکامات کی مسلسل عدم تعمیل کی پاداش میں چار تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تاحکم ثانی تنخواہیں قرق کرنے کے علاوہ سی سی پی او کو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کرکے عدالت کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ ٭… لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ناصر سعید شیخ نے ٹی وی چینلز پر تعویز گنڈوں سے متعلق اشتہارات اور پروگرام پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر وفاقی وزرات قانون اور اسلامی نظریاتی کونسل سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا گیا۔٭…  بدعنوانی کے الزام میں ملوث انبساط الحسن کے جسمانی ریمانڈ میں 16 دسمبر تک توسیع کر دی۔٭… بدعنوانی کے الزام میں ملوث نذیر احمد کے جسمانی ریمانڈ میں 16 دسمدبر تک توسیع کردی۔٭… بدعنوانی کے الزام میں ملوث محمد آصف کے جسمانی ریمانڈ میں 16 دسمبر تک توسیع۔

ای پیپر-دی نیشن