شاہدرہ: بجلی کے تار دھماکے سے ٹوٹ گئے لوگوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں
فیروزوالا (نامہ نگار) شاہدرہ چوک کے قریب بجلی کی مین تاریں زودار دھماکے کے باعث ٹوٹ گئیں جس سے متعدد افراد نے دوڑ کر اپنی جانیں بچائیں۔ تاریں گرنے سے شاہدرہ موڑ‘ جیا موسیٰ‘ مسلم کالونی اور دیگر علاقوں میں دو گھنٹے بجلی کی سپلائی معطل رہی۔ واپڈا کی ٹیم نے جدوجہد کرکے تاریں درست کرکے بجلی کی سپلائی بحال کر دی۔