ملکی زر مبادلہ ذخائر کم ہونے پر درآمد کنندگان میں تشویش کی لہر
کراچی( آن لائن) ملک میں زرمبادلہ کے ذخائرملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر آنے سے پاکستانی درآمد کنندگان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو فوری بڑھانا حکومت کیلئے مشکل دکھائی دے رہا ہے ۔ درآمد کنندگان زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے خوفزدہ ہیں کیونکہ ایک جانب ایک ماہ سے کم مدت کے برابر زرمبادلہ کے ذخائر باقی ہیں ۔