• news

آئی سی سی ایوارڈ: سعید اجمل‘ مصباح الحق بہترین ون ڈے کرکٹر کیلئے نامزد

ممبئی (نیوز ایجنسیاں)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2013 کیلئے بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا‘ پاکستان کے مصباح الحق ، سعید اجمل اور عمر گل بھی شامل ہیں ۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے ممبئی میں 2013 کے لئے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کے نامزد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔کرکٹر آف دی ائیر کے لیے مہندرا سنگھ دھونی،کمار سنگاکارا، الیسٹر کک، جیمز اینڈرسن، ہاشم آملہ اور مائیکل کلارک میں مقابلہ ہوگا جبکہ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ ہاشم آملہ، ڈیل سٹین، مائیکل کلارک، جیمز اینڈرسن، ایشون اور چیتیشور پجارا میں سے کسی ایک کے نام آئے گا۔ ون ڈے کرکٹ کے بہترین کرکٹر کے لیے پاکستان کے کپتان مصباح الحق، سعید اجمل، ایم ایس دھونی، شیکھر دھون، رویندرا جدیجہ اور کمار سنگاکاراکونامزدکیاگیاہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ   بہترین کھلاڑیوں کیلئے پاکستان کے عمر گل، سری لنکا کے اجنتھا مینڈس اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور برینڈن میکلم کے درمیا ن مقابلہ ہو گا۔سال کے بہترین ابھرتے ہوئے کھلاڑی کیلئے ٹرینٹ بولٹ، پجارا، جوئے روٹ اور مچل سٹارک کے درمیان میچ ہو گا جبکہ سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈکے لئے سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے اور بنگلہ دیش کے فرہاد رضا آمنے سامنے ہوں گے۔آئی سی سی نے بیسٹ آفیشل کے لئے پاکستان کے علیم ڈار کو ایک مرتبہ پھر سال کے بہترین امپائر کے لیے نامزدکیاگیاہے۔ 2013 کے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان 14 دسمبر کو کیا جائے گا۔ آئی سی سی ون ڈے ٹیم میںسعید اجمل کے علاوہ کوئی اور پاکستانی شامل نہیں ہے۔آئی سی سی  ون ڈے ٹیم کی قیادت دھونی جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت انگلینڈ کے ایلسٹر کک کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن