راجہ پرویز اشرف کی ترقیاتی سکیمیں سپریم کورٹ آج فیصلہ سنائے گی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ترقیاتی سکیموں سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ راجہ پرویز اشرف نے اپنی حکومت میں 52 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔ ترقیاتی سکیموں کے متعلق کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں سنایا جائے گا۔راجہ پرویز اشرف پر ترقیاتی فنڈز من پسند افراد کو دینے کا الزام تھا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے معاملے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔