مشرف غداری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشرف غداری کیس کے لئے خصوصی عدالت کی تشکیل کیخلاف درخواست مسترد کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس نور الحق قریشی نے درخواست خارج کی۔ ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں اس لئے اس کا حق دعویٰ نہیں بنتا۔ درخواست ریاض حمید راہی نے دائر کی تھی جس پر گذشتہ روز دو مرتبہ سماعت ہوئی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کے تحت مشرف کیس کیلئے جو تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت تشکیل دی گئی ہے اسے کالعدم قرار دے کر نیا بنچ تشکیل دینے کی ہدایات جاری کی جائیں۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا تھا کہ درخواست گزار بنیادی فریق نہیں۔