• news

قومی ٹیم، پی سی بی ’’جوا مافیا‘‘ کے نرغے میں ہے : سرفراز نواز

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ ایک  بار پھر "جوا مافیا"کے نرغے میں ہیں، وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کرکٹ بورڈ کو نجم سیٹھی، معین خان اور جواء  مافیا سے نجات دلا کر قومی کرکٹ کو تباہ ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریںاوروفاقی وزیر کھیل قومی ٹیم کی زمبابوے میں شکست اور پھر جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں جان بوجھ کر کمزور ٹیم کھلانے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیں۔ پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی ایف بی آر کے ایک کروڑ روپے کے ڈیفالٹر  مگر مین ہیٹن نیو یارک میں 10کروڑ روپے کے فلیٹ کے مالک ہیں،  وہ بدھ کو اسلام آباد ٹینس کورٹس میں "رسجا میٹ دی پریس "سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن(رسجا) کے چیئرمین عبدالموحی شاہ، صدر محسن علی اور سیکرٹری جنرل ناصر اسلم راجہ سمیت دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن