پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آغاز 11 دسمبر سے دبئی میں ہوگا۔ گذشتہ روز سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل انتخاب عالم کے ساتھ ڈائریکٹر آپریشن کول اینڈ کول فرحان شنگانی، ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ کارپوریٹ آفیئرز نب بنک علی حبیب، ہائر پاکستان کے واحیب اسماعیل، زونگ کے برکت اﷲ موجود تھے۔