• news

کبڈی ورلڈ کپ: پاکستان نے ڈنمارک کو 77-22 سے شکست دے دی

چوہلہ صاحب (سپورٹس ڈیسک) بھارت میں جاری کبڈی ورلڈکپ میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے میں ڈنمارک کو شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ حریف ٹیم قومی ٹیم کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کر سکی اور 77 کے مقابلے میں صرف 22 پوائنٹس حاصل کر سکی۔ اس سے قبل پاکستان نے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کو 63.26 سے ہرایا تھا۔ قومی ٹیم تیسرا میچ 6 دسمبر کو سیرالیون کی ٹیم کے خلاف امرتسر میں کھیلے گی۔ گروپ بی کے ایک اور میچ میں سیرالیون نے ڈنمارک کے 25 کے مقابلے میں 58 پوائنٹس سے ہرا دیا۔ ڈنمارک کی ٹیم دوسرا میچ 6 دسمبر کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔ اسی روز سکاٹ لینڈ بھی کینیڈا کا مقابلہ کرے گا۔ آج گروپ اے کی ٹیمیں بھارت اور کینیا مدمقابل ہونگی۔ گروپ اے میں بھارت 2 میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ امریکہ کے 2 میچوں کے بعد 2 اور سپین کے بھی 2 پوانئٹس ہیں۔ گروپ بی میں 2 میچ جیت کر پاکستان پہلے، کینیڈا 2 کے ساتھ دوسرے، سیرالیون 2 کے ساتھ تیسرے اور انگلینڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن