• news

روسی کمپنی پاکستان کے 2 پاور پلانٹ کوئلے پر منتقل کریگی، اگلے ہفتے دستخط ہونگے

کراچی(این این آئی)روسی کمپنی ٹیک نو پرام مہنگے تیل سے چلنے والے 1400 میگاواٹ کے 2 پاور پلانٹ کوئلے پر منتقل کرے گی ، اس حوالے سے روسی کمپنی کیساتھ ایم او یو پر دستخط اگلے ہفتے کئے جائیں گے۔ وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی سیف اللہ چٹھہ نے بتایا کہ 800میگاواٹ کا جامشورو پاور پلانٹ اور گدو میں 600میگاواٹ کا پاور پلانٹ تیل سے کوئلے پر منتقل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے روسی کمپنی کے ساتھ آئندہ ہفتے ایم او یو پر دستخط بھی ہو جائیں گے۔ سیکرٹری پانی وبجلی نے بتایا کہ روسی کمپنی ٹیکنو پرام نے بلوچستان کے کول پاورپارک میں 660میگاواٹ کا پاور پراجیکٹ قائم کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن