• news

گھریلو جھگڑوں، غربت اور بے روزگاری پر 3 لڑکیوں سمیت 5 افراد کی خودکشی

فیروزوالا + نارنگ منڈی + گکھڑ منڈی  + کندیاں + گوجرانوالہ (نامہ نگاران +  نمائندہ خصوصی)  گھریلو  جھگڑوں،  غربت، بیماری سے تنگ 3 لڑکیوں سمیت 5 افراد  نے زندگی ختم کر لی۔  فیروزوالا  میں شاہدرہ  اور کالاخطائی  ایریا میں گھریلو  ناچاقی اور ڈانٹ  ڈپٹ  پر جواں سال  لڑکی  سمیت دو افراد نے  زندگی ختم کر لی۔  گھریلو کام کاج پر ڈانٹ ڈپٹ  سے  دلبرداشتہ  عذرا  بی بی جبکہ  نوجوان وقار نے گھریلو  پریشانی پر کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ نارنگ منڈی میں  کالاخطائی  روڈ پرواقع لاہوریانوالی میں ایک دوشیزہ  نے تیزاب پی کر زندگی کا خاتمہ کر  دیا۔ لڑکی  نے والدین کی  جانب سے زبردستی  بوڑھے شخص  سے شادی کرنے کی کوشش پر دلبرداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا۔ گکھڑ کا 24 سالہ عرفان کچھ عرصہ سے گھریلو  پریشانیوں  میں مبتلا تھا تنگ  آ کر  زہریلی  گولیاں کھا لیں۔ادھرکندیاں  میں  بیماری اور غربت سے تنگ محلہ اسلام آباد کندیاں کے 45 سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر  زندگی ختم کر لی۔ ادھر گکھڑ منڈی  میں  نواحی گائوں کوٹلی سائیاں  کی 20 سالہ لڑکی  مدیحہ  جو  نجی سکول میں  ٹیچر ہے نے نامعلوم وجوہات  پر زہریلی  گولیاں نگل لیں اور جاں بحق ہو گئی۔ مبینہ طور پر  معلوم ہوا مذکورہ لڑکی  کا ایک نوجوان عمران سے  محبت  کا  سلسلہ چل رہا تھا۔ عمران کے والدین نے لڑکی کا رشتہ مانگا مگر  لڑکی والوں  نے انکار کردیا جس پر  لڑکی نے گولیاں نگل  لیں اہلخانہ نے ان الزامات  کو من گھڑت  اور بے بنیاد قراردیتے  ہوئے  مدیحہ  کی موت کو طبعی  موت قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن