افغان فورسز نے پاکستانی سرحد سے ملحق علاقے میں گشت بڑھا دیا
ننگرہار (اے ایف پی) طالبان کے بڑھتے حملوں کے سبب افغان سکیورٹی فورسز نے ننگرہار کے ضلع گشتہ میں پاکستان کے ساتھ سرحد پر گشت بڑھا دیا ہے۔ گزشتہ دنوں بھی ہلمند، قندھار اور دیگر علاقوں میں طالبان کیخلاف سرچ آپریشن میں متعدد کو گرفتار کرکے کئی ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ طالبان نے موسم سرما میں لڑائی تیز اور یورپی سفیروں اور نیٹو اہداف پر حملے بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔