• news

جرمن چانسلر کے مشیر برائے خارجہ امور آج پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) جرمن چانسلر کے مشیر برائے قومی سلامتی اور خارجہ امور آج جمعرات کے روز پاکستان پہنچیں گے۔ نوائے وقت کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ جرمن چانسلر کے مشیر پاکستان کے امور خارجہ اور سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز اور دوسرے اعلیٰ پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور ان سے خطے کی صورتحال‘ افغانستان میں امن استحکام سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن