آئی جی ایف سی بلوچستان عارضہ قلب میں مبتلا‘ ہسپتال داخل
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کا سامنا کرنے والے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل اعجاز شاہد عارضہ قلب میں مبتلا ہو کر راولپنڈی کے عسکری ہسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی نے ایف سی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ میجر جنرل اعجاز کو 29نومبر کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرایا گیا،آئی جی ایف سی کو سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس میں بھی پیش ہونا تھا۔