• news

فیکٹری ایریا میں دہی بھلے لگانے والے کی پراسرار ہلاکت، پیسے مانگنے پر تشدد کر کے مارا گیا: اہل علاقہ

لاہور (نامہ نگار)   فیکٹری ایریا کے علاقہ میں دھی بھلے کی ریڑھی لگانے والا 50 سالہ شخص پراسرار طور پر جان بحق ہو گیا۔ اہل علاقہ کے مطابق دھی بھلے کے پیسے مانگنے پر وہ مقامی بدمعاش اور اس کے ساتھیوں کے تشدد سے ہلاک ہوا۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ میں مقامی رہائشی اعجاز بنک سٹاپ پر دھی بھلے کی ریڑھی لگاتا تھا۔ گزشتہ روز اس کا کالی نامی شخص سے جھگڑا ہو گیا۔ جس کے بعد اچانک اس کی حالت غیر ہو گئی اسے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی جبکہ متوفی کے لواحقین نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کروانے سے انکار کر دیا۔ اہل علاقہ کے مطابق وہ بااثر بدمعاش سے خوفزدہ ہو کر کارروائی نہیں کرانا چاہتے۔

ای پیپر-دی نیشن