• news

ججز نظربندی کیس، مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بحث آج ہو گی

اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف درج ججز نظربندی کیس کی سماعت آج کرے گی۔ سابق صدر کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بحث ہو گی۔ سابق صدر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت 60 ججز کو انکے گھروں میں نظربند رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی۔ سابق صدر اس مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن