بابری مسجد کی شہادت کی آج 21ویں برسی ذمہ داروں کیخلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی
لاہور (خبر نگار) شہنشاہ بابر کی تعمیر کردہ سینکڑوں برس پرانی تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 21 سال کا عرصہ گزر گیا مگر آج تک اس تاریخی ورثے کو شہید کرنے والوں کے خلاف بھارت کی سیکولر حکومت کوئی کارروائی نہیں کر سکی۔ بابری مسجد کو 6 دسمبر 1992ء کو ہزاروں انتہا پسند ہندو جنونیوں نے شہید کر دیا تھا۔