• news

قومی دنوں پر چھٹیوں کا فیصلہ عدالتوں نہیں حکومت کا کام ہے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے یوم پاکستان کو 14 اگست کی بجائے 27 رمضان کو منانے کے لیے دائر درخواست پر قرار دیا ہے کہ قومی دنوں پر تعطیلات کرانے کا فیصلہ عدالتوں کا نہیں بلکہ حکومت اور پارلیمنٹ کا  کام ہے۔ عدالتیں ان پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتیں۔ فاضل عدالت نے درخواست نمٹا دی  جبکہ فاضل عدالت نے مذکورہ درخواست گزار کی استدعا  وزیراعظم کو بھجوا دی ہے کہ وہ اس معاملہ پر قانون کے تحت کارروائی کریں۔ درخواست گزار اقتدار شاہ نے لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اس لیے انگریزی مہینے کی بجائے اسلامی مہینہ 27 رمضان المبارک کو یوم آزادی منانے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن