• news

اسلام آباد یا لاہور میں ڈرون حملہ ہوا توکیا وفاقی حکومت میں شامل لوگ خاموش رہیں گے: پرویز خٹک

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پی کے  پرویزخٹک نے کہا ہے کہ ڈرون حملے ہماری خودمختاری پر ہو رہے ہیں، ان کی وجہ سے دہشتگردی بڑھ رہی ہے، احتجاج نہ کریں تو کیا ہاتھ پر ہاتھ رکھ کربیٹھے رہیں، اگر اسلام آباد لاہور میں حملہ ہو تو کیا وفاقی حکومت میں شامل لوگ خاموش رہیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو میں  پرویزخٹک نے کہا کہ لاپتہ افراد صوبائی حکومت کے پاس نہیں ہیں اگر عدالت نے کہا کہ صوبے کے پاس ہیں تو ہمیں تو نہیں پتہ کہ کہاں اور کس کے پاس ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن