• news

وی آئی پی کلچر کے خلاف درخواست جسٹس عائشہ ملک نے لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوا دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی)  لاہور ہائیکورٹ  کی جسٹس عائشہ  اے ملک نے امیر جماعۃ  الدعوۃ  حافظ محمد سعید  کی طرف سے وی آئی پی کلچر کے خاتمہ کیلئے دائر کیس  کی سماعت  کے لئے لارجر بنچ  تشکیل دینے کی سفارش کے ساتھ  معاملہ چیف جسٹس  کو بھجوا دیا ہے۔  حافظ محمد سعید  کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ  وی آئی پی  کلچر اسلامی تعلیمات  اور پاکستان کے آئین کے منافی ہے۔  یہ ملک  وی آئی پی کلچر کا متحمل نہیں ہے۔ عام شہریوں  میں احساس محرومی  جنم لے رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن