بلدیاتی الیکشن سے قبل مردم شماری کی سمری نہیں بھجوائی، پنجاب، سندھ کا شیڈول کل جاری ہو گا: الیکشن کمشن
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل مردم شماری کرانے کی سمری نہیں بھیجی۔ سمری بھجوانے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ وزیراعظم کو عام انتخابات سے قبل مردم شماری کرانے کی سفارش کی۔ وزیراعظم کو سمری 22 نومبر کو بھجوائی گئی۔ بلدیاتی انتخابات 1998ء کی مردم شماری اور 2013ء کی ووٹر لسٹوں پر ہوں گے۔ پنجاب، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 7 دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔