امریکی ایئرفورس نے سٹیلتھ ڈرون طیارہ تیار کرلیا
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی ایئرفورس نے خفیہ طور پر نیا سٹیلتھ ڈرون طیارہ تیار کرلیا ہے۔ یہ 2015ء سے آپریشنل ہوگا اور اسے طویل فاصلے کے جاسوسی مشن پر بھیجا جاسکے گا۔ آرکیو 180 نامی یہ ڈرون اس وقت نیواڈا میں گروم لیک ایئر بیس پر تجرباتی مراحل میں ہے۔ مقامی میگزین کی رپورٹ کے مطابق یہ وہی علاقہ ہے جہاں 1950ء کے اواخر میں امریکی یو۔ٹو جاسوسی طیارے کی آزمائش کی گئی تھی۔ اس حوالے سے تاہم امریکی ایئر فورس نے کسی تبصرے سے گریز کیا ہے۔ یہ ڈرون طیارہ الیکٹرانک اٹیک مشن پر بھیجا جاسکے گا۔ اس کی آزمائشی پرواز کی گئی۔