• news

منڈیلا نے واجپائی کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھایا، بھارتی رہنما ناراض ہوئے

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) نیلسن منڈیلا نے 1998ء میںڈربن میں ہونے والے غیر اتحادی سربراہی اجلاس میں بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے سامنے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا تھا جس پر انہیں بھارتی رہنمائوں کی جانب سے ناراضگی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ سابق افریقی صدر نے اجلاس کے دوران مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا تھا مسئلہ کشمیر پر ہم سب کو توجہ دینا ہوگی اور سب کو مل کر حل کرنا ہوگا۔ نیلسن منڈیلا ہی وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے مسئلہ کشمیر کو غیر اتحادی سربراہی اجلاس (این اے ایم) میں اجاگر کیا۔

ای پیپر-دی نیشن