مولانا شمس الرحمن کی نماز جنازہ آج 2 بجے دوپہر مسجد شہداء کے باہر ادا کیجائے گی، ڈرائیور زیر حراست
لاہور ( نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) لاہور میں بتی چوک کے قریب رنگ روڈ پر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونیوالے اہلسنت والجماعت پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمن کی نماز جنازہ آج ہفتہ کے روز دوپہر 2 بجے مسجد شہدا کے باہر ادا کی جائے گی۔ پولیس نے مولانا کے ساتھ سفرکرنیوالے ڈرائیور عدنان کو حراست میں لے لیا جو صرف وہی مولانا کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہا تھا جبکہ پولیس کا گن مین چھٹی پر تھا جبکہ قتل کا مقدمہ مولانا حسین احمد کی درخواست پر تھانہ راوی روڈ میں 4 نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا۔