• news

مہنگائی کا نیا بم: یوٹیلٹی سٹورز پر 80اشیا کی قیمتوں میں 7فیصد اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر گذشتہ روز 70سے 80اشیا کی قیمتوں میں 7فیصد اضافہ کرکے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا ہے۔ گذشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق انمول گھی کے ایک پیکٹ کی قیمت 144سے بڑھ کر 155، 5کلو ڈبے کی قیمت 750روپے سے 805روپے، 2.5کلو ڈبے کی قیمت 377روپے سے 415روپے، کشمیر کینولا ایک لٹر پیکٹ کی قیمت 181روپے سے 185روپے، ایک کلو گھی کا پیکٹ 169روپے سے 175روپے، ڈالڈا کے 5کلو ڈبے کی قیمت 923روپے سے 940روپے، 2.5کلو ڈبے کی قیمت 469روپے سے بڑھ کر 480روپے، ایک کلو گھی کے پیکٹ کی قیمت 177روپے سے 180روپے، من پسند گھی کے 5کلو ڈبے کی قیمت 785روپے سے 805 روپے، من پسند گھی کے 2.5کلو گھی کے ڈبے کی قیمت 400روپے سے 410روپے، میزان گھی کے 5کلو ڈبے کی قیمت 811روپے سے 835روپے، 2.5کلو گھی کے ڈبے کی قیمت 414روپے سے 422روپے، ایک کلو گھی کے پیکٹ کی قیمت 159روپے سے 163روپے، سویا ساس کی بوتل کی قیمت 113روپے سے 118روپے، کیپری صابن کی قیمت 32روپے سے 33روپے، ڈو صابن کی قیمت 96روپے سے 102 روپے، مچھر مار سپرے کی بوتل کی قیمت 280روپے سے 331روپے، 200گرام مکس ڈرائی فروٹ کی قیمت 86روپے سے 108روپے، 200گرام پستہ کے پیکٹ کی قیمت 295روپے سے 420روپے، 200گرام انجیر کی قیمت 160روپے سے 215روپے اور بسکٹ، مشروبات سمیت دیگر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن