• news
  • image

شاہ رخ بھی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے مداح نکلے

شاہ رخ بھی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے مداح نکلے

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں حنا ربانی کھر بھی شریک تھیں۔ پروگرام کی میزبان نے شاہ رخ خان کو بتایا کہ مہمانوں میں حنا ربانی کھر بھی موجود ہیں اس پر شاہ رخ نے ماتھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے مہمانوں کی جانب دیکھا اور حنا ربانی کھر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں۔ اس تبصرے پر حاضرین ہنسنے لگے میزبان نے فوری طور پر کہا کہ انکے شوہر بھی ساتھ بیٹھے ہیں۔ اس پر شاہ رخ نے پریشان ہونے کی بجائے انکی بھی تعریف کر ڈالی اور اس پر محفل کشت زعفران بن گئی۔ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اپنی خوبصورتی اور خوش لباسی کی وجہ سے بھی معروف تھیں نہ صرف بھارتی میڈیا بلکہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن بھی انکی مداح تھیں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن