ڈونیڈن ٹیسٹ: ڈیرن براوو کی ڈبل سنچری ، ویسٹ انڈیز کو اننگز کی شکست سے بچا لیا
ڈونیڈن ٹیسٹ: ڈیرن براوو کی ڈبل سنچری ، ویسٹ انڈیز کو اننگز کی شکست سے بچا لیا
ڈونیڈن (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل، ویسٹ انڈیز کی ٹیم اننگز کی شکست کی دلدل سے نکل آئی، ڈیرن براوو کی ناقابل شکست ڈبل سنچری نے اپنی ٹیم کو ڈونیڈن میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں مسلسل تیسری اننگز کی شکست سے بچالیا، ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 443 رنز بنالیے اور اسے کیویز کے خلاف مجموعی طور پر 47 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔