بک شیلف ...............فلسفہ محبت .... الطاف حسین
زیر تبصرہ کتاب متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے ”محبت“ کے موضوع پر فکری نشست میں دیئے گئے لیکچر پر مبنی ہے۔ جس میں انہوں نے محبت کیا ہے؟ خونی رشتوں کی محبت‘ محبت اور نفسانی خواہش خواہش میں فرق‘ ہم جنس پرستی اور محبت جیسے موضوعات پر بھی اپنے تئیں بحث کی ہے۔ کتاب کی ضخامت 78 صفحات ہے جن میں سے اولین 36 صفحات اہل قلم لوگوں کی آرا پر مشتمل ہیں۔ جبکہ باقی 42 صفحات پر الطاف حسین نے محبت کے موضوع پر بحث فرمائی ہے۔ قیمت 250 روپے اور ملنے کا پتا ویلکم بک پورٹ مین اردو بازار کراچی فون 021-32639581 (تبصرہ: محمد شفیق سلطان)