وزیراعظم کا ’’یوتھ دھوکہ پروگرام‘‘ بلدیاتی الیکشن کا میلہ نہیں لوٹ سکتا: تحریک انصاف
لاہور (این این آئی) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم میر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ’’یوتھ دھوکہ پروگرام‘‘ بلدیاتی انتخابات کا میلہ نہیں لوٹ سکتا، ریاست کا کام لوگوں کو مقروض بنانا نہیں ہوتا بلکہ ایسی سازگار فضا فراہم کرنا ہوتا ہے۔