• news

مولانا شمس الرحمان کا قتل فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش ہے: فضل الرحمن

اسلام آباد+ کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مولانا شمس الرحمن معاویہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا شمس الرحمن کا قتل فرقہ واریت کو ہوا دینے کی مذموم کوشش ہے۔ علاوہ ازیں کراچی میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاکہ وطن عزیز اور خطے میں دیرپا امن کیلئے طالبان سے مذاکرات ناگزیر ہے، بندوق کے زور پر امن قائم کرنا ممکن نہیں۔ ڈرون حملے ملکی سالمیت کیلئے شدید خطرہ ہیں، ملکی خودمختاری دائو پر لگا دی گئی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، ڈرون حملوں سے بے گناہ لوگ مر رہے ہیں، حکومت اسکے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کریں صرف اخباری بیانات کافی نہیں برابری کی بنیاد پر امریکہ سے بات کی جائے، کسی سے بھیک مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن