چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کا اختیار سپریم کورٹ میں چیلنج
لاہور (وقائع نگار خصوصی) وطن پارٹی کے سربراہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس اختیار کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں رٹ درخواست کے ذریعے چیلنج کر دیا گیا۔ بیرسٹر ظفر اللہ خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ازخود نوٹس اختیار کی وجہ سے جہاں عدلیہ پر مقدمات کا بوجھ روز بروز بڑھ رہا ہے وہاں ازخود نوٹس کیسوں میں متاثرہ فریق کو دادرسی کے لئے اپیل کا حق بھی سلب ہو جاتا ہے جبکہ ان کیسوں کے باعث ملک کے اداروں میں تنائو بھی بڑھ رہا ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ ازخود نوٹس اختیار کو استعمال کرنا بند کرے اور عام قوانین کے تحت مقدمات کی سماعتوں پر کارروائیوں کو عملی شکل دی جائے۔