ڈینگی سے متاثرہ مزید 2 مریض جاںبحق
لاہور (نیوز رپورٹر) ڈینگی سے متاثرہ مزید دو مریض موت کے منہ میں چلے گئے، شہر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہو گئی۔ ستر سالہ خاتون امت الخاتون شالامار ہسپتال اور اقبال ٹائون کی 60 سالہ سرور سلطانہ شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج تھی۔