انڈر 19 سہ ملکی کرکٹ سیریز، پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو ہرا دیا
انڈر 19 سہ ملکی کرکٹ سیریز، پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو ہرا دیا
ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری سہ ملکی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے میزبان ٹیم متحدہ عرب امارات کو 26 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان نے 7 وکٹوں پر 253 رنز بنائے۔ کپتان سمیع اسلم نے 56، امام الحق نے 60، حسین طلعت نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ عمران بٹ 13، شایان جہانگیر 15، کامران غلام 11، ظفر گوہر 28 رنز بنا سکے۔ وکٹ کیپر سیف اللہ خان 5 اور ضیاءالحق ایک رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ ساجد خان نے 3، روہیت سنگھ 2 وکٹیں حاصل کیں۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم 8 وکٹوں پر 227 رنز بنا سکی۔ امام الحق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آج انگلینڈ انڈر 19 اور متحدہ عرب امارات کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائیگا۔ چراغ سوری 35، وجایا کمار 51، روہیت سنگھ 41، ڈی سوزا 12، چوپڑا 15، قاضی ایوب صفر، ساجد خان 8، شروک احمد 12 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ پرکاش 32 اور ادتیا 9 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ ضیاءالحق، عرفان شاہ، ظفر گوہر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ امام الحق اور کامران غلام نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔