ایشز سیریز: انگلینڈفالوآن کا شکار، آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہو گئی
ایشز سیریز: انگلینڈفالوآن کا شکار، آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہو گئی
ایڈیلیڈ(اے پی پی) ایشز سیریز، آسٹریلیا کی ایڈیلیڈ ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی، ٹیسٹ کے تیسرے روز کینگروز نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنا لئے اور اسے 530 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ ڈیوڈ وارنر 83 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں، اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم مچل جونسن کی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث اپنی پہلی اننگز میں 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی، این بیل (ناٹ آﺅٹ) 72 اور مائیکل کربری 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مچل جونسن نے40 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ آسٹریلوی کپتان نے انگلینڈ کو فالو آن کے بجائے خود دوسری اننگز کھیلنے کا فیصلہ کیا۔