ڈونیڈن ٹیسٹ ڈرا، بارش نے ویسٹ انڈیز کو شکست سے بچا لیا
ڈونیڈن ٹیسٹ ڈرا، بارش نے ویسٹ انڈیز کو شکست سے بچا لیا
ڈونیڈن (اے پی پی) بارش نے فالوآن کا شکار ویسٹ انڈین ٹیم کو یقینی شکست سے بچا لیا، ٹیسٹ کے آخری روز ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 507 رنز بناکر نیوزی لینڈ کو جیت کےلئے 112 رنز کا ہدف دیا۔ ڈیرن براوو نے 218 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ ڈیرن سیمی 80 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ کیوی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی اور کھیل دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔ اس طرح یہ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ چاروں وکٹیں شین شلنگفورڈ نے حاصل کیں۔ روس ٹیلر کو 217 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔