• news
  • image

ویمنز کبڈی ورلڈکپ : پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی

ویمنز کبڈی ورلڈکپ : پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی

 لاہور(کلچرل رپورٹر)جلال آباد(بھارت )پاکستان خواتین کبڈی ٹیم نے تاریخ رقم کردی، جلال آباد بھارت میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے راﺅنڈ میچ میں انگلینڈ کوسخت مقابلے کے بعد شکست دیدی۔فتح کے بعد کھلاڑیوں نے قومی پرچم اٹھا کر جلال آباد سٹیڈیم میں کا چکر لگایا۔اپنے دوسرے پول میچ میں قومی کبڈی ٹیم میدان میں اتری تو جلال آباد کے شائقین نے ٹیم کا بھرپور استقبال کیا۔ انگلینڈ کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھرپور جذبے کے ساتھ کھیلا اور حریف ٹیم کو تیس کے مقابلے میں چالیس سکور سے شکست دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے کپتان مدیحہ لطیف اور نیلم ریاض نے شاندار کھیل پیش کرکے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ مدیحہ لطیف نے چالیس میں سے سولہ پوائنٹ سکور کیے جبکہ نیلم ریاض نے چھ پوائنٹ سکور کیے۔ جیت کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جلال آباد سٹیڈیم میں قومی پرچم اٹھا کر چکر لگایا جس پر شائقین نے انہیں بھرپور داد دی۔ پاکستان خواتین کبڈی ٹیم پیرکو میکسیکو کیخلاف مدمقابل ہوگی ، اس میچ میں کامیابی کی بدولت پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوجائے گی جہاں اس کا بھارت کیخلاف کا امکان ہے۔ فتح کے بعد پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مدیحہ لطیف نے کہاکہ ڈنمارک کیخلاف پہلے میچ میں شکست سے ٹیم کے حوصلے ٹوٹ گئے تھے لیکن آج کھلاڑیوں نے پوری توانائی کے ساتھ انگلینڈ کا مقابلہ کیا ، میکسیکو کیخلاف کامیابی کیلئے آج کی فتح مدد گار ثابت ہوگی۔ کوچ غلام عباس بٹ نے کہاکہ انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دینے سے کھلاڑیوں کا حصہ بڑھا ہے ، قومی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرکے ملک کا نام روشن کریگی۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن