بہت جلد انجری پر قابو پاکر ٹیم میں کم بیک کرونگا : محمد عرفان
بہت جلد انجری پر قابو پاکر ٹیم میں کم بیک کرونگا : محمد عرفان
لاہور (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عرفان نے کہا ہے کہ بہت جلد اپنی انجری پر قابو پا لونگا اور ٹیم میں کم بیک کرونگا ۔ اپنے ایک بیان میں فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ انجری معمولی نوعیت کی ہے بہت جلد اس پر قابو پالونگا ریگولر علاج ہورہا ہے ۔ امید ہے قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کیخلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز میں کامیابی حاصل کرے گی۔پاکستانی ٹیم فیورٹ ہے اور حالیہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں کامیابی سے ٹیم کے حوصلے بلند ہیں جس سے سری لنکا کیخلاف سیریز میں ٹیم کا مورال بلند ہوگا اور کارکردگی پر مثبت اثرات پڑینگے۔