یواے ای میں سری لنکا کیخلاف سیریز ٹف ہوگی:جاوید میانداد
یواے ای میں سری لنکا کیخلاف سیریز ٹف ہوگی:جاوید میانداد
لاہور(این این آئی) پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل لیجنڈبلے باز جاوید میانداد نے یو اے ای میں سری لنکا کے خلاف سیریز کو ٹف قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بلے بازوں کے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی صورت میں پاکستان جیت کے تسلسل کو برقرار رکھ سکتا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہاکہ جنوبی افریقہ سے ان کی سرزمین پر سیریز جیتنے کے بعد قومی کرکٹرز کے حوصلے بلند ہیں۔ تاہم کھلاڑیوں کو اس فتح کو بھلا کر سری لنکا کے خلاف میدان میں اترنا ہوگا،یو اے ای کی کنڈیشنز سری لنکا کےلئے بھی سازگار ہیں کیونکہ وہ بھی اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں اور ان کے پاس بھی بہترین اسپئن اٹیک موجود ہے۔لہذا فتوحات کیلئے بلے بازو¿ں کو مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔جاوید میانداد نے کہا کہ بلے بازوں کو اپنی غلطیوں پر قابو پانا ہوگا کیونکہ ایک غلطی سے میچ کا پانسا پلٹ جاتا ہے۔