بلدیاتی انتخابات پر گورنر کی وزیراعلیٰ بلوچستان، سیاسی جماعتوں اور فورسز کو مبارکباد
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے صوبے میں پرامن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ محمد خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر صوبائی حکومت، وزیراعلیٰ، تمام سیاسی جماعتیں اور آرمڈ فورسز سمیت دیگر ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں، ملک میں سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کروانے پر ہمیں فخر ہے۔