• news

پنجاب حکومت کو محدود پیمانے پر بسنت منانے کی تجویز، حتمی فیصلہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ہو گا: ترجمان محکمہ سیاحت

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) محکمہ سیاحت کے ترجمان تنویر احمد نے کہا ہے کہ آئندہ برس حکومت پنجاب کو بسنت منانے کی تجویز دی گئی ہے۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بسنت محدود پیمانے پر منانے کی تجویز دی گئی ہے لیکن حتمی اعلان ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔ تنویر احمد نے کہا بسنت منانے کیلئے کھلے مقامات جن میں جلوپارک، چھانگا مانگا جیسے علاقوں میں محدود بسنت منائی جائے گی اور موٹر سائیکل سواروں کے لئے خصوصی حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن