• news

قومی وطن پارٹی صوابی کے چیئرمین سمیت 80 ارکان نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

صوابی(این این آئی) قومی وطن پارٹی ضلع صوابی کے چیئرمین الحاج فضل ودود خان کی پارٹی کے عہدے اور رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد دیگر اراکین اور کارکنوں نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں قومی وطن پارٹی موضع مغل کوٹ کے کارکنوں حاجی غفران اللہ، حاجی رحمن اللہ، حافظ غنی اللہ، آصف اللہ، زیب اللہ، امجد علی، حیات اللہ اور آصف اللہ وغیرہ کلابٹیان نے 80 ساتھیوں سمیت پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ الحاج فضل ودو د خان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن