ایم ڈی بیت المال عابد وحید کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد (اے پی اے) بیت المال کے ایم ڈی عابد وحید شیخ کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ عابد وحید شیخ کی تقرری خواجہ آصف کیس کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ ایم ڈی بیت المال کی تقرری کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عابد وحید شیخ کا تعلق نون لیگ سے ہے ان کی تقرری غیر شفاف انداز میں کی گئی۔