• news

پورٹ قاسم پر 3 نیٹو کنٹینرز سے سامان چوری کرنیوالے 8 افراد گرفتار

کراچی  (ثناء نیوز) کراچی میں کسٹم حکام نے پورٹ قاسم کراچی پر 3 نیٹو کنٹینرز سے سامان چوری کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق کراچی میں نیٹوکنٹینرز اعلی سرکاری افسر کے بھائی کی پرائیوٹ کمپنی کے یارڈ میں رکھے گئے تھے جو افغانستان سے لائے گئے تھے اور کراچی سے امریکہ بھیجے جانے تھے۔ سامان چوری کرنے والے ملازمین بڑی مہارت سے کنٹینرز کی سیل کھولے بغیر نٹ بولٹ کھول کر سامان چوری کر رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین نے دو کنٹینرز سے سامان نکال لیا تھا جب کہ تیسرے کنٹینر سے سامان نکال رہے تھے کہ کسٹم حکام نے کمپنی کے مالک کی شکایت پرکمپنی کے 8 ملازمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن